اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے سلفی وہابی مفتیوں کے ایک گروہ نے ایک انتہائی مضحکہ خیز اور خلاف شریعت فتویٰ دیتے ہوئے نابالغ بچوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز قرار دیا ہے جو نہ صرف عالم اسلام کے لیے ننگ و عار ہے بلکہ اسلامی شریعت کو مسخ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ عالم اسلام کے تمام علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ امام جماعت کے لیے عقل و بلوغ شرائط اولیہ ہیں۔ وہابی مفتیوں کے اس گروہ کا کہنا ہے کہ چونکہ نابالغ بچہ ابھی کسی گناہ کا مرتکب نہیں ہوا ہے لہذا اس کے پیچھے نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ اس گروہ نے اپنی مسجدوں میں نابالغ بچوں کو امام جماعت کے طور پر مقرر کرنا شروع کر دیا ہے جو انہیں نماز پڑھاتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سلفی گروہ اس طرح کے اقدامات کر کے امریکی اسلام کی شکل میں اسلام ناب کی خلاف نئی نئی بدعتیں مسلمانوں کے درمیان رائج کر رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447556
سعودی عرب کے ایک سلفی وہابی گروہ نے اپنے حالیہ دنوں میں نابالغ بچے کے پیچھے نماز پڑھنے کو جائز قرار دیتے ہوئے اپنی مسجدوں میں نابالغ بچوں کو امام کے طور پر مقرر کرنا شروع کر دیا ہے۔